اوکاڑہ، ڈاکؤں نے کیری ڈبہ میں سوار تاجروں کو لوٹ لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جی ٹی روڈ پر 11ون اے ایل اوکاڑہ کے قریب آتشین اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے کیری ڈبہ میں سوار تاجروں کو لوٹ لیا ۔ ڈاکو 15لاکھ روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کا کپڑے کا تاجر محمد وسیم اپنے ساتھی تاجروں کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار براستہ جی ٹی روڈ لاہور کپڑا خرید نے کے لیے جارہا تھا گاڑی جب 11ون اے ایل کے قریب پہنچی تو اچانک آتشین اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکل سواروں نے تاجروں کو یر غمال بناتے ہوئے ان سے 15لاکھ روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار نے شروع کردئیے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں