جدید سائنسی تعلیم عصر حاضر کا تقاضا ہے،صوبائی وزیر سید صمصا م علی شاہ بخاری

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ جدید سائنسی تعلیم عصر حاضر کا تقاضا ہے جس کے لئے تحریک انصاف کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایک نجی کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کا باعث ہے اور ہمیں وطن عزیز کو قوموں کی برادری میں ایک معتبر مقام دلوانے کے لئے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو مضبو ط اور تر قی یا فتہ ملک بنا نا ہے تو اپنی سو چ اور فکر میں تبد یلی لا نا ہو گا اور سچ کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ حکومت تصو ر پاکستا ن کے وژ ن پر چلتے ہو ئے عو امی خد مت کے سا تھ سا تھ استحکا م پاکستا ن کی جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی ترقی کی با ت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جو میگا پر اجیکٹ شر وع کر نے جا رہی ہے مستقبل قر یب میں ملک و قو م کو اِس ثمرات ملنا شر وع ہو جا ئینگے انہو ں نے کہا کہ عو ا می مسا ئل حل کر نے کے لئے تما م و سا ئل بر وئے کا ر لا ئیں گے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں