لیسکو حجر ہ ڈویژن کی بجلی چوری میںملوث صارفین کے خلاف کاروئیاں جاری ، سات مزید عادی بجلی چور پکڑے گئے

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:05

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) لیسکو حجر ہ ڈویژن کی بجلی چوری میںملوث صارفین کے خلاف کاروئیاں جاری ، سات مزید عادی بجلی چور پکڑے گئے ،ڈپٹی مینجر آپریشن محمد جمال کی خصوصی ہدایات پرایس ڈی او سائوتھ نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپے مارکردودیہاتی علاقوں سے سا ت افراد ساجد ،پیر محمد اقبال ،غلام حسین ساکنائے جھگیاںعظیم ،عابدعلی عابدشیخ،ڈاکٹر محمد رضوان ،صفدریٰسین و ،ڈاکٹر محمد عامر خاں کو ڈائرکٹ کنڈے لگاکربجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیاجنکے خلاف بجلی کانقصان چھ لاکھ روپے کے قریب ظاہر کیاگیاہے،لیسکو ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ تھانہ حجرہ شا ہ مقیم میںانکے مقدمات بھی درج کروادیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں