تیز رفتار کی ٹرک نے بے قابو ہو کر کار کو ٹکر مار دی،تین افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:02

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ٹرک اور کار کی ٹکر سے بچی اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں قصور ملتان روڑ پر پاکستانی پل کے قریب دیپالپور کی طرف سے آنے والے ٹرک اور مخالف سمت سے آنے والی کار میں تصادم ہو گیا جسکے نتیجہ میں کار سوار فیملی کی بچی اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے،این این آئی کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں