ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی حجرہ شاہ مقیم میں پراسرار ہلاکت،ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوا،اہل علاقہ

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:53

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ، چند روز قبل ہی ریٹائر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس انسپکٹر عبدالرحمٰن گزشتہ روز میونسپل کمیٹی حجرہ کے ملازم مہر نواز کے گھر اٹاری روڈ پر مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا،این این آئی کے مطابق مہر نواز نے موقف اختیار کیاکہ انسپکٹر عبدالرحمٰن ایک ماہ قبل ہی محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوا تھاجوکہ عارضہ دل وشوگر میں مبتلاتھاجسے قبل ازیں بھی ہارٹ اٹیک ہوچکے تھے وہ اپنی کارکھڑی کرکے اسکے گھر آیا جہاںاسکی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں