اوکاڑہ،عوام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ، رضوان نذیر

منگل 16 اکتوبر 2018 22:43

اوکاڑہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ عوام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہروں کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا سکے۔ سرکاری املاک ہمارے پاس امانت ہیں اس میں کسی صورت کسی کو خیانت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ناجائز قابضین نہ صرف سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی اقدام کے مرتکب ہو رہے ہیں بلکہ اپنی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد روڈ پر جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم ،ریونیو عملہ ،بلدیہ کا اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ناجائز تجاوزات اور قابضین کے خلاف بلا تعطل آپریشن جاری ہے سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کروانا ہماری ذمہ داری ہے دکانوں کے آگے ناجائز تجاوزات کرنے والے خود سے یہ تجاوزات ہٹا دیں یہ آپریشن صرف ان قابضین کے خلاف کیا جا رہا ہے جو لوگ سرکاری اراضی پر ناجائز طور پر قابض ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے اپنی نگرانی میں دکانوں کے آگے بنائی گئی ناجائز تجاوزات اور تھڑے مسمار کروائے ۔انہوں نے ریونیو افسران کو ہدائیت کی کہ جو لوگ ناجائز طور پر سرکاری اراضی پر قابض ہیں ان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اور اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں