سرکاری اراضی واگذار کروانے کے لیے جانیوالی پولیس پارٹی پر قابضین کا حملہ،خواتین سمیت دس افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 21 جون 2019 23:23

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) سرکاری اراضی واگذار کروانے کے لیے جانیوالی پولیس پارٹی تحصیلدار عملہ ریونیو پر قابضین کا حملہ، تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، خواتین سمیت دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردحمزہ نوید کے احکامات پر تحصیلدار جاویداقبال کی سربرائی میں عملہ ریونیو اور پولیس پارٹی چک ون اے جی ڈی سخی ابدال میں قبضہ مافیاسے سرکاری اراضی واہگذار کروانے پہنچی تو وہاں پر موجود قبضہ مافیا کے کے ارکان جنمیں مردوخواتین شامل تھے عملہ ریونیواور پولیس پارٹی پر حملہ آور ھوگیے عملہ اور سرکاری مشینری پرتیل چھڑک کر آگ لگانے لگے تواسی دورآن ایک پولیس اہلکار نے ان سے ماچس چھین لی جسپر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ چوچک پولیس نے تحصیلدار جاوید اقبال کی کی مدعیت میں دس مردوخواتین ملزمان مقبول، عمران،اقبال،ندیم،کرامت اورصغراوغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرودیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں