دیپالپور، عطائیوں اور ہول سیل میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:53

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر کا ڈرگ انسپکٹر عدنان یعقوب کے ہمراہ عطائیوں اور ہول سیل میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ شیر گڑھ روڈ پر واقع خالقیہ میڈیکل سٹور اور مہر کالونی میں واقع ڈسٹری بیوٹر سخی سلطان ٹریڈرز کو غیر معیاری سٹاک اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

سخی سلطان ٹریڈرز کا مالک احتشام اور خالقیہ میڈیکل سٹور مالکان غیر معیاری ادویات فروخت کرنے، ادویات کا ریکارڈ رجسٹر نامکمل اور غیر قانونی ادویات فروخت کر تے پائے گئے۔ ڈرگ انسپکٹر عدنان یعقوب نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں