پولیس افسران اور ملازمین سماج دشمن عنا صرکے قلع قمع کے لیے تمام سرکاری وسائل بروئے کا ر لائیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 19:28

اوکاڑہ۔23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج دشمن عنا صرکے قلع قمع کے لیے تمام سرکاری وسائل بروئے کا ر لائیں ،معاشرے کو امن وامان فراہم کرنا اوکاڑ ہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہا را نہو ںنے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر اوکاڑہ پولیس نے ایک مربوط سیکیورٹی سسٹم ترتیب دیا جب کہ سول سوسائٹی کی نمائندگی کرنے والے افرا د، تاجروں ، مذہبی رہنمائوں وکلا ء اور میڈیا نمائندگان سے قریبی رابطہ رکھا گیا میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لا تاہوں کہ چہلم پر امن وامان کی صورتحال برقرار رہی ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہا کہ اگر کوئی فرد یا گروہ دبائو ڈال کر امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو فوری طورپر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ا ور کسی شخص یا گروہ کا دبائو قبول نہ کریں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں