حویلی لکھا‘دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قتل کا بدلہ قتل ،پیشی سے واپس جاتے باپ بیٹا کو قتل کردیا گیا

بدھ 11 مارچ 2020 18:39

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قتل کا بدلہ قتل ،پیشی سے واپس جاتے باپ بیٹا کو قتل کردیا گیا ،فرار ہوتے قاتل کو دبوچنے والے کانسٹیبل کے ہر طرف چرچے۔

(جاری ہے)

تھانہ حویلی لکھا میں درج 19/33بجرم302میں نامزد مقتول عاقب جاوید اور نعیم خان کچہری سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ماڈل ٹاو،ْن دیپالپور چوک میں حدود تھانہ سٹی گھات لگائے کھڑے ملزمان نے موٹر سائیکل پہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقع پہ ہی دم توڑ گئے اسی دوران بہادر کانسٹیبل مظہر خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم عظمت کو دبوچ لیا ،پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

باپ بیٹے کے لرزا خیز قتل کی یہ واردات درینہ دشمنی کا شاخسانہ اور قتل کا بدلہ قتل ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں