حویلی لکھا‘گرمی کے ستائے دونوجوان نہر میں ہی تیز لہروں کی نظر،72گھنٹے گزر گئے لاشوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا

پیر 20 جولائی 2020 23:38

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) گرمی کے ستائے دونوجوان نہر میں ہی تیز لہروں کی نظر،72گھنٹے گزر گئے لاشوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کے نواحی علاقے مولیا چشتی جھال پاکپتن کینال پہ فریج مکینک دو نوجوان عثمان علی اور مدثر جن کا تعلق آبادی سیکرٹری والی اورعید گاہ محلہ سے تھا شہر سے فریج درست کرنے کی غرض سے جارہے تھے کہ راستے میں آنے والی نہر میں شدید گرمی وحبس کو کم کرنے کیلئے نہانے کیلئے چھلانگیں لگا دیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی بے رحم تیز موجوں کی نظر ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا تاہم 72گھنٹوں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود بھی ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کا کچھ پتہ نا چل سکا ،ڈوبنے والے لڑکوں کے ورثاء واہلیان علاقہ نے سیکرٹری ایریگیشن سے اپیل کی ہے کہ نگامی بنیادوں پہ پاکپتن کینال کو عارضی طور پہ بند کیا جائے تاکہ لڑکوں کی تلاش میں آسانی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں