حویلی لکھا‘ایس،ایچ،او کی تبدیلی کے ساتھ ہی علاقہ میں ڈکیٹیوں کی پے درپے وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

پیر 20 جولائی 2020 23:38

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ایس،ایچ،او کی تبدیلی کے ساتھ ہی علاقہ میں ڈکیٹیوں کی پے درپے وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،تاجر ڈیڑھ لاکھ سے محروم ،بیکری شاپ پہ ڈکیتی کی واردات ،غلہ منڈی میں بھی تاجر سے پچاس ہزار چھین لئے گئے پولیس مصروف تفتیش ۔

(جاری ہے)

اوکاڑا پولیس کے معروف انسپکٹر مہر محمد اسماعیل ایس،ایچ،او تھانہ حویلی لکھا کے تبادلے کے ساتھ ہی علاقہ میں وارداتوں کا پہ در پہ رونما ء ہونے کا سلسلہ ناتھم سکا گزشتہ روز الصبح تین موٹر سائیکل سوار نقاب پوش نامعلوم ڈاکو شہر ی سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار جبکہ غلہ منڈی کے ساتھ مشہور بیکری سے بھی نامعلوم ڈاکوو،ْں نے لوٹ مار کی چند روز قبل کارسوار نامعلوم ڈاکوو،ْں نے دن دیہاڑے غلہ منڈی کے تاجر سے گن پوائینٹ پہ پچاس ہزار روپے لئے وارداتوں کے سلسلہ میں مقامی پولیس نامعلوم ڈاکوو،ْں کا سراغ لگانے میں انتہائی سرگرم عمل بیان کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں