حویلی لکھا،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،منشیات برآمد ،مقدمہ درج

ہفتہ 22 اگست 2020 18:39

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن منشیات برآمد کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ،کاروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ محمد اسلم ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری گزشتہ روز اسلام نگر کے رہائشی ندیم سے انسپکٹر محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پہ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار منشیات برآمد کرتے ہوئے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اِس حوالے سے ایس،ایچ،او تھانہ حویلی لکھا سوار خان اور اُن کی پوری ٹیم پُرعزم ہے کہ تھانہ حدود حویلی لکھا سے معاشرتی ناسوروں کا مکمل خاتمہ اُن کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ دن رات کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں