اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا سہولت بازاروں کا دورہ ،آٹا ،چینی ،پھلوں و سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کی

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا ،انہوں نے سہولت بازاروں میں آٹا ،چینی ،پھلوں و سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کی اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ سہولت بازاروں میں آنے والے خریداروں کی آسانی کو مد نظررکھا جائے بہترین کوالٹی کے پھل سبزیاں آٹا ،چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں انہوں نے ،چینی کے سٹالوں پر پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور آٹے کے سٹالوں پر تھیلے کا وزن اور کوالٹی بھی چیک کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لگائے گئے سہولت بازاروں میں آنے والے صارفین کو بہترین کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں