حجرہ شاہ مقیم میں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامعہ فیض سے نکالا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:58

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور روائتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے موقع پر حجرہ شاہ مقیم میں بھی عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامعہ فیض محمدیہ فخریہ سے مرکزی لبیک یا رسول اللہ من کونسل اور جماعت اہلسنت کے زیراہتمام نکالا گیا ہے جس میں شہر بھر کی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں اور شہر کے علاوہ گردونواح سے سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم رانا محمد عمران ٹیپو نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے،آن لائن کے مطابق جلوس میلاد چوک، سرکلر روڈ، مین بازار، چونیاں روڈ سے ہوتا ہوا قلندری گیٹ پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر جلوس کے شرکاء پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور مختلف مقامات پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا،دریں اثنا عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر کو سبز جھنڈیو ں اور جھنڈوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ شام کے وقت درجنوں مقامات پر حجاز مقدس کی پہاڑیوں کی طرز پر دیدہ زیب پہاڑیاں بنائی گئیں جنہیں دیکھنے کیلئے بچے،بڑے اور خواتین کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں