حجرہ شاہ مقیم،حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

30سالہ عبدالغفار اور 60 سالہ محمد شریف کو ٹریکٹر ٹرالر نے کچل دیا

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 19:43

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میں ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اورسڑک پر کھڑا بزرگ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 40 ڈی کا رہائشی 30 سالہ عبد الغفار موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کچہری چوک دیپالپور میں اچانک آلو کے بیج سے لوڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،دوسرے واقعہ میںآن لائن کے مطابق دیپالپور روڑ پر سی این جی پمپ کے قریب سڑک کنارے 60 سالہ بزرگ شریف ولد صادق سکنہ کوٹ نہال سنگھ بس کے انتظار میں کھڑا تھا کے اچانک ایک تیز رفتار ٹرالر نے اسے بری طرح کچل دیا،حادثہ کے نتیجے میں بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گیا،ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس کاروائی میں مصروف ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں