ضلع میں لوگوں کے مسائل و مشکلات میں کمی اور علاقائی ضرورت کے مطابق تعمیرو ترقی کے منصوبو ں کی تکمیل کے لئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر زاہد پر ویز وڑائچ

ہفتہ 28 مئی 2022 20:01

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پر ویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع میں ہمہ جہت ترقی شہری اور دیہی علاقو ں میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مشکلات میں کمی اور علاقائی ضرورت کے مطابق تعمیرو ترقی کے منصوبو ں کی تکمیل کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے ،تعمیراتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی بہترین ہونی چاہیے ،دستیاب فنڈزکی کفایت شعاری،ایمانداری اور سلیقہ سے استعمال کو یقینی بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین سمیت تمام ترقیاتی محکموں کے ضلعی سر براہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ سالانہ ترقیاتی پرو گرام2021-22 میں کل 54 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں 17 نئی جبکہ 37 جاری سکیمیں ہیں ۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس،تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں رورل ہیلتھ سنٹر بنا ئے جا رہے ہیں ۔پبلک ہیلتھ کی ضلع میں سولنگ،نالی،ٹف ٹائل،واٹر سپلائی کی کل 11 سکیمیں ہیں جن میں سے 3 نئی ہیں جبکہ 8 سابقہ سکیموں پرکام جاری ہے اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کاتین ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جبکہ محکمہ ہائی وے کی 10 سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں اور 7 پرکام جاری ہے۔

محکمہ انہارکے 3 ترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہا ہے محکمہ جنگلات کی ایک جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی 2 سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 34 سکیموں پرکام کیاگیاہے جن میں سے 32 مکمل ہیں ان سکیموں پر 259 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ترقیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے پائیداری،کفایت شعاری اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلہ میں اپنی مثال آپ ہونا چاہییں۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں