رینالہ خوردڈاکوؤں اور پولیس کی درمیان مبینہ مقابلہ، 34سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہار ڈکیت اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 3 اپریل 2024 16:20

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) رینالہ خورد پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں دو ڈاکو واردات کی نیت سے چک نمبر 1ون آر کے قریب موجود تھے کہ پولیس کی گشت والی گاڑی سے آمنا سامنا ہو گیا پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کر دی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک بین الاضلاعی ڈکیت اقبال عرف بنیامین سکنہ دس ون آر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیوالا ڈاکو ضلع اوکاڑہ کے علاؤہ دیگر اضلاع کی پولیس کو ڈکیتی اور دیگر 34 سنگین وارداتوں میں مطلوب اور اشتہاری تھا ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں