پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے پنجاب اور وفاقی حکومت دور رس نتائج کی پالیساں مرتب کر رہیں ہیں ، میاں معین وٹو

اتوار 21 اپریل 2024 14:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی میاں معین وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے پنجاب اور وفاقی حکومت دور رس نتائج کی پالیساں مرتب کر رہیں ہیں۔پسے ہوے طبقے کو ریلیف دینے کے اقدمات اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر میاں فخر حیات وٹو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں معین وٹو نے کہا کہ موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے نوجوان طبقہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔نوجوان اقتصادی ترقی۔پائیدار مستقبل کے لئیے تخلیقی سوچ جدت طرازی کو اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے لئے اگے بڑھیں۔پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ25 کروڑ کی ابادی میں نوجوانوں کی اکثریت ہے جو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا دنیا کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔ن لیگ کی حکومت نوجوان طبقہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانےکے لئے مثبت پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔نوجوان منفی پراپگنڈہ کو مسترد کر کے تعمیری سوچ اور فکر سے آگے بڑھیں۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں