ڈی جی ماحولیات کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی اوکاڑہ کے احکامات کے مطابق پلاسٹک سے انکار سیمیناراور آگاہی واک کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2024 21:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈی جی ماحولیات کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی اوکاڑہ کے احکامات کے مطابق پلاسٹک سے انکار سیمیناراور آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اوکاڑہ محمد انس بٹ اور پرنسپل زرعی یونیورسٹی اوکاڑہ کیمپس نے ڈی جی ماحولیات پنجاب کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑ کی ہدایات کے مطابق پلاسٹک سے انکار سیمیناراورآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل زرعی یونیورسٹی اوکاڑ ہ کیمپس نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر پلاسٹک کے تسلط کے پیش نظر انسانی بقا کے لیے پلاسٹک سے انکار کی مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے سوائل اینڈ فرٹیلٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر طارق عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ کو دور حاضر میں انسان کو تین بڑے مسائل میں سے ایک قرار دیا اور اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے اس کے متبادل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں