اوکاڑہ،پولیس تھانہ گوگیرہ نے 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2024 18:06

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پولیس تھانہ گوگیرہ نے 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ بر امد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ ناصر جاوید نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت مجاہد عرف مجاہدی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو گرفتار کرلئے ملزمان پولیس کو متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔پولیس نے ابتدائی تفشیش میں ملزمان سے 5 لاکھ روپے نقدی۔اور 3 پسٹل برامد کر لئے،پولیس ملزمان سے مزید تفشیش کر رہی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں