ایم این اے اوکاڑہ چوہدری ریاض الحق جج کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2024 17:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایم این اے اوکاڑہ چوہدری ریاض الحق جج نے انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے ضلعی صدر شیخ محمد ریاض کے آفس میں تاجر برادری سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران اوکاڑہ نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور بازاروں میں ٹریفک کے مسائل، پارکنگ، صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تجاوز دیں۔

شیخ ریاض کا کہنا تھا تاجر شہر کی بہتری اور شہریوں کی سہولت کے لیے مکمل تعاون کرتے آہے ہیں اور کرتے رہیں گے بازاروں کو کشادہ کرنے کے لیے بلدیہ اوکاڑہ کی طرف سے ییلو لائن سے آگے تجارتی سرگرمیاں نہیں ہونی چائیں۔ بلدیہ کا عملہ صفائی ستھرائی کے کام میں بہتری لائے مقامی سیاسی قیادت، تاجر رہنما سرکاری ملازمین کے ساتھ تعاون کریں گے ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں