پاکستان سٹوڈنٹ اولمپکس ایسوسی ایشن نے مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ریفریزکورسز منعقد کروانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 3 جون 2021 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپکس ایسوسی ایشن نے مختلف کھیلوں کیکوچنگ اینڈ ریفریز کورسز منعقد کروانے کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان سٹوڈنٹ اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق یہ کورسز آئندہ ماہ 7 سے 10جولائی میں ناران میں منعقد ہونگے ، جن میں تھروبال، روپ سکیپنگ، روک بال اور آرچری کے کورسزشامل ہیں، کورسز میں ملک بھر سے سکول ٹیچرز، کھلاڑی، کوچز اور ریفریز شرکت کرسکتے ہیں ، کورسز میں شرکت کی خواہش رکھنے والوں کے لئے رجسٹریشن 10 جون سے آن لائن شروع ہوگی، کورسز کے اختتام پر کورسز کے شرکائ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی،مزید معلومات کے لئے 03213077577 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں