اوکاڑہ: ریسکیورز کی جسمانی اور ذہینی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

پیر 22 نومبر 2021 23:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) ریسکیورز کی جسمانی اور ذہینی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد۔ریسکیورز کو چاہیے کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کیا کریں تاکہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا۔

سپورٹس گالہ میں ریسکیورز کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جس میں رسہ کشی، والی بال،کرکٹ،بیڈمنٹن اور لڈو شامل تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پرسپورٹس گالہ کا افتتاح رسہ کشی کے مقابلے سے کیاجس میں ایڈمن ونگ، ریسکیو سیفٹی ونگ، کنٹرول روم اور آپریشنل سٹاف کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح والی بال مقابلوں میں ایڈمن اور آپریشنل ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے جس میں آپریشنل ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ کرکٹ کے میچ میں کنٹرول روم کی ٹیم ٖفاتح قرار پائی۔

لڈو کے مقابلوں میں ریسکیو اینڈ سیفٹی ٹیم نے فتح سمیٹی جبکہ تحصیلوں میں تحصیل انچارجز کے زیرنگرانی رسہ کشی اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ سپورٹس گالہ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریسکیورز کو جسمانی اور ذہینی طور پر فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں میں لازمی شرکت کرنی چاہیئے تاکہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں اور مشکلات میں پھنسے افراد کی بھرپور اور بروقت مدد کر سکیں

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں