ملاوٹ شدہ خوارک سے بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

منگل 31 مئی 2022 15:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) معروف ڈویلپر سماجی شخصیت ملک خرم شہزاد صدیقی نے کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ خوارک سے بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ معاشرہ گھمبیر مسائل کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہاہے حکومت عوامی شراکت سے جامع پلان ترتیب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ملک خرم شہزاد صدیقینے کہا کہ قرآن مجید میں ملاوٹ کے بارے میں سخت وعید کی گئی ہے پاکستان میں خوراک ،کھاد ، مویشیوں کی خوراک ،پٹرولیم مصنوعات، ہر قسم کی فصلوں کے بیج ،ادویات ، بچوں کے دودھ الغرض کوئی بھی چیز ایسی نہیں جس میں ملاوٹ نہ کی گئی ہو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے لئے خصوصی قوانین مرتب کرے اور اس کے نفاذ کے لئے فورس کی تشکیل کرے انہوں نے کہا کہ ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کو اولین ترجیح دی جائے ہماری اوسط عمر میں مسلسل کمی کی وجوہات میں سب سے اہم ملاوٹ شدہ خوراک و غذاہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں