پنجگور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک دیدیا

جمعہ 5 اگست 2022 17:19

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پنجگور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے حالیہ بارشوں سے جان بحق افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت کی طرف سے 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک دیا اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ میونسپل کارپوریشن پنجگور کے کونسلر و بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی جلیل احمد سیلانی اے سی پنجگور امجد سومرو اور دیگر موجودہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ان متاثرین میں سوردو کے وہ 4 بچے جو دیوار گرنے سے جان بحق ہوگئے تھے ان کے فیملی کے افراد شامل ہیں اور ایک کا تعلق عیسئی سے ہے جو دریائے رخشان میں سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا تھا یہ امدادی رقم پچاس لاکھ ہے جو متاثرین میں فی خاندان دس لاکھ کے حساب تقسیم کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر متاثرہ خاندانوں کو بھی بہت جلد امدادی رقم دی جائے گی انکا کیس صوبائی حکومت کو بجھوادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں