پنجگو ر ،پراسرار جانور نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ،کئی شہری مال مویشیوں سے محروم ہوچکے ، عو امی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:25

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پنجگور پراسرار جانور نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اب تک کئی شہری اپنے مال مویشیوں سے محروم ہوچکے ہیں شہریوں کے مطابق گزشتہ شب یہ جانور چتکان ٹی وی اسٹیشن کے ایک رہائشی کے بکریوں پر ٹوٹ پڑا تھا ایک درجن کے قریب بکریوں کو کاٹ کر ہلاک کردیا تھا اس سے قبل بھی یہ شرارتی جانور کئی جگہوں پر وارداتیں کرچکا ہے اب تک درجنوں بکریوں کو کاٹ مار چکا ہے شہریوں کے مطابق ہمارے باربار کی یاددہانی کے باوجود کوئی بھی سرکاری ادارہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا اس پراسرار جانور کی وجہ سے شہریوں کی رات نیندیں حرام ہوچکی ہیں شہری رات بھر اس کے خوف سے سو نہیں پاتے کہ کئیں یہ ہمارے جانوروں کو کاٹ کر ہلاک نہ کردے گزشتہ شب یہ چتکان میں ایک درجن کے قریب بکریوں کو کاٹ کر ہلاک کرچکا ہے جنکی قیمیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے شہریوں کے مطابق یہ پراسرار جانور بکریوں کی گردن پر وار کرتا ہے اور ان کا خون چوس کر ماردیتا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ و محکمہ لائیواسٹاک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسلے کو سنجیدگی سے لیکر شہریوں کے اموال کا تحفظ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں