پاکستان بھر میں اورضلع پنجگورمیں 24اپریل سے لیکر 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جائے گا،ڈاکٹر یاسر طاہر

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر چاکر اسلم نے کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں اورضلع پنجگورمیں 24اپریل سے لیکر 30اپریل 2024تک حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جائے گااس سلسلے میں محکمہ صحت پنجگور، یونیسف، اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے توسیعی پروگرام برائیحفاظتی ٹیکہ جات پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں والدین سے درخواست کی گء ہے کہ وہ اس دوران اپنے دوسال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیںحفاظتی ٹیکے بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے تحفظ مہیا کرتی ہیں جس میں پولیو، کالا یرقان ،بچوں کی ٹی بی، اسہال، نمونیہ، خناق، تشنج، کالی کھانسی، گردن توڑ بخار، ٹائیفائیڈ، خسرہ اور روبیلا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں کیونکہ صحت مند بچے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہیں اور صحت مند معاشریکی بنیاد رکھ کر صحت مند مستقبل حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 24 اپریل تا 30 اپریل 2024کے دوران عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا مقصد والدین میں شعور و اگاہی پیدا کرنا ہے اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکر بالخصوص میڈیا سے اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں