مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور کی زیر صدارت پنجگور کے سرکاری محکموں کے سربراہوں کا اجلاس،کارکردگی اورمسائل کاجائزہ لیاگیا

پیر 29 اپریل 2024 23:39

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی کی زیر صدارت پنجگور کے سرکاری محکموں کے سربراہوں کا اجلاس سرکاری محکموں کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیاگیا اس موقعے پر ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران محکمہ ہیلتھ لائیو اسٹاک پبلک ہیلتھ ایجوکیشن جنگلات ایم ایم ڈی زراعت لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور کالجز کے پرنسپلز نے مئیر کو اپنے محکموں اور اداروں کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ محدود دستیاب وسائل کے ہمراہ عوام کو سہولت دینے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور مذید کوشش ہے کہ عوام کو روزمرہ مسائل کے حل میں شکایت نہ رہے اور انکے جائز مسائل بغیر کسی پریشانی کے حل ہوں اس موقعے پر مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کو ریلیف دینے کے پابند ہیں جب محکمے فعال ہوکر کام کرینگے تو اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا اور عوام کے جائز مسائل حل ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو عوام کے اجتماعی مفاد کا سوچنا ہے اور اپنی تمام تر توانائیوں کو عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں کے لیے صرف کرنا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے وسائل سے عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں میں ہر ممکن مدد کرے گی اور جو مسائل صوبائی سطح کے ہونگے وہ متعلقہ محکموں کے زمہ داروں تک پہنچائے جائیں گے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں