پتوکی ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،دو ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 13 مئی 2024 18:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹول پلازہ کے فریادمسیح اسلحہ سمیت سوار ی کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرکے ملزم فریاد کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا۔ دریں اثناء سریسر چک نمبر 21کے قریب روڈ پر کھڑا ملزم واجد پولیس کو دیکھ کر سلپ ہونے لگا پولیس نے ملزم واجد کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف صابر ڈوگر کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں