پتوکی میں 13 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی

شورشرابے پر ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

منگل 21 مئی 2024 22:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پتوکی13 سالہ لڑکی سے اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اپنے گھر لیجاکر زیادتی متاثرہ لڑکی کے شور پر ملزم موقع سے فرار پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ حسین خانوالا چک نمبر 8میں متاثرہ لڑکی عالیہ بی بی گھر سے دوکان پر جا رہی تھی ملزم نے راستہ میں لڑکی کو روکا اور ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور ملزم محمد شریف نے متاثرہ لڑکی پر اسلحہ تان کر زیادتی کی متاثرہ لڑکی کی چیخ و پکار پر محلہ کے لوگ موقع پر پہنچے اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد جاوید کی تحریری درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور حافظہ نفیسہ TSI کو مقدمہ کی تفتیشی آفسر مقرر کردیاتاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں