تحصیل پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک

منگل 26 مارچ 2024 12:51

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تحصیل پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا آگاہی واک کی قیادت ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے کی پولیس افسران بھی ہمراہ تھے آگاہی واک میں تاجروں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے شہری اپنے بچوں کو ایسا کھیل کھیلنے سے روکیںپتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ہم سب شہریوں کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں