پتوکی، 8 ٹریفک حادثات میںبچے سمیت 11افراد زخمی ہسپتال منتقل

منگل 23 اپریل 2024 21:05

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پتوکی شہر میں8ٹریفک حادثات جسکے نتیجہ میںبچے سمیت 11افراد زخمی ہسپتال پتوکی منتقل۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقوںپتوکی شوگر ملز کے قریب کار کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوارافضل اور ممتاز زخمی ہوگئے ،ہلہ روڈ پرنجی ماربل فیکٹری کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل روڈ کراس کرنے والے دو نوجوان محمد آفاق اور قربان زخمی ہوئے ،گھریالہ ولٹو یا روڈ پر موٹر سائیکل سے خاتون آصفہ بی بی گر کر زخمی ہوئی ،دربار اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکلزٹکرا گئیں دو افراداسماعیل اور احمد زخمی ہوئے ،منڈیانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرائیں خاتون کوثر نسیم زخمی ہوگئی ،بہڑ وال کے قریب رکشہ سے 14سالہ بچہ فیضان گر کر زخمی ہوا،آدھن روڈ پر موٹر سائیکلز ٹکرائیں ایک شخص امتیاز زخمی ہوا ،ٹھینگ چک نمبر 7روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص محمد رفیق زخمی ہوا،ٹریفک حادثات میں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جنہیں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی اور ایک خاتون کو ڈاکٹروں نے لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں