پتوکی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہسپتال منتقل

بدھ 24 اپریل 2024 17:40

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پتوکی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھلر والا موڑ بھوپے وال کے قریب رات کے وقت موٹر سائیکل سوار زخمی شخص عمر پتوکی سے طاہرہ بی بی کو لیکر گھر آرہا تھاڈاکووں نے نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 32سالہ عمر ،اور 40سالہ طاہرہ بی بی شدید زخمی ہوگئی اور ڈاکو پیسے وغیرہ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر ز نے طبی امداد فراہم کی اور زخمی عمر کو سیریس حالت میں لاھور جناح اسپتال ریفر کردیا گیاتھانہ صدر پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں