عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت اورمحکمہ زراعت توسیع کی جانب سے خیبرکےزمینداروں میں کھاد اوردیگر زرعی اشیا تقسیم

اتوار 8 اکتوبر 2023 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2023ء) عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت اورمحکمہ زراعت توسیع کےعملے نے قبائلی ضلع خیبرمیں فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے وہاں کے زمینداروں میں کھاد کی بوریاں اور دیگر اشیاء تقسیم کیں، یوایس ایڈ فنڈ پروگرام کے تحت ضلع خیبرکے زمینداروں میں ٹماٹر، کھیرا، مرچ اورسورج مکھی کے بیجوں کے ساتھ یوریا اور ایس ایس فرٹیلائزرز پر مشتمل فیلڈ کراپ پیکج تقسیم کئے گئے ۔

زمینداروں نے محکمہ زراعت توسیع اور ایف اے او کی اس کاوش کو سراہا اور کہاکہ مذکورہ پیکج کی تقسیم سے ضلع خیبر کے زمینداروں کو فصلی پیداوار بڑھانے میں کافی مدد ملے گی اور فصلی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زمیندار طبقہ کی معاشی حالت بھی بہتر ہوجائیگی ۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود زمینداروں کا کہنا تھا کہ یو این ایف اے او نے آئی این ایل کے تعاون سے باڑہ خیبر کے گاؤں مغل کلے، شیر کلے مستک میں آبپاشی کے لیے بنائے گئے کچے نالوں کو پختہ کیا جس کی وجہ سے کافی پانی ضائع ہونے سے بچ گیا جس سے وہاں کے زمینداروں کو کافی فائدہ ہوا ہے ، اسی طرح یو این ایف اے او نے باڑہ ضلع خیبر کے زمینداروں کیلئے جدید طرز پر ورٹیکل فارمنگ ہائی ٹنل قائم کئے ہیں جس کے ذریعے کاشتکار بے موسمی سبزیاں کاشت کرتے ہیں۔

فیلڈ کراپ پیکج تقسیم کے موقع پر ایف اے او کےڈسٹرکٹ ٹیم لیڈرسجاد علی خان نے زمینداروں کو ٹنل میں ٹماٹر کے مسائل پرمشورے دیئے جبکہ فصلی بیماری اور ان بیماری اور مسائل کو حل کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں