وزیر اعظم یوتھ پروگرام ،خیبر پختونخوا ہینڈ بال صوبائی لیگ شروع ہوگئی

جمعرات 2 مئی 2024 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام خیبر پختونخوا ہینڈ بال صوبائی لیگ شروع ہوگئی جس میں پانچ ریجنز پشاور، مردان، ہزارہ، سوات اور بنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی محمد دائود خان نے افتتاح کیا۔

رجسٹرار پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر یورید احسن ضیاء، ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم، ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیم ڈاکٹر نورزادہ، انگلینڈ سے آئے احسان اللہ، گل جی اور ڈپٹی ڈائریکٹریوتھ ارشد حسین بھی موجود تھے۔ لیگ پانچ مئی تک جاری رہے گی جس میں قومی لیگ کے لئے صوبائی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا قومی لیگ اسی مہینے پشاور یونیورسٹی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں مردان نے سوات کو 14 کے مقابلے میں 22 گول سے ہرایا۔ سیکرٹری بلدیات محمد دائود خان نے کہا کہ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے، تعلیمی درسگاہیں ٹیلنٹ ہنٹ کرکے کھلاڑیوں کو سامنے لائے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اسے تلاش کرکے مواقع دینے اور نکھارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے آپس میں ایسے مقابلے کرائے جائیں جس سے عالمی سطح کے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد طلبہ کی کردار سازی ہے تعلیم اس کا ایک جزو ہے تعلیم کے علاوہ کھیل، تقریر و تحریر بھی کردار سازی کے لئے ضروری ہیں جس سے اچھے کھلاڑی اور افراد سامنے آئیں گے جو ملک وقوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں