کریلا کے کاشتکاروں کے درمیان گلوبل جی۔پی۔اے کی سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب

اتوار 7 جنوری 2024 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2024ء) کریلا کے کاشتکاروں کے درمیان گلوبل جی۔پی۔اے کی سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بختیار خان کی صدارت میں محکمہ زراعت کی ماڈل فارم سروسز سنٹر، ایگریکلچر ایکسٹینشن، چارسدہ میں منعقد ہوئی جس کو پائیدار زرعی عمل کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ اے ڈی پی پروگرام کے تحت چلائے جانے والے محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے سرٹیفیکیشن پروجیکٹ، جس کا عنوان ''معیار کی یقین دہانی کے لیے سرٹیفیکیشن سہولیات کا تعارف اور خیبر پختونخوا میں زرعی مداخلت کے لیے مارکیٹ لنکیجز کی تخلیق'' ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بختیار خان نے کہا کہ چارسدہ میں کریلا کے 10 کاشتکاروں میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم اس منصوبے کا حصہ ہے، ان کسانوں کو عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لئے تربیت دی گئی جس سے وہ بین الاقوامی منڈی اور دیگر اعلیٰ قدر والی منڈیوں، جیسے کہ ریٹیل چین سٹورز تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو انہیں اپنی پیداوار پر بہتر منافع کی پیشکش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ منصوبہ 2017 میں اے ڈی پی سکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کی کل لاگت334.832 ملین روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفیکیشن پروجیکٹ کی اس سرٹیفکیٹ کی تقسیم سے کسان کمیونٹی کو بین الاقوامی معیارات، گلوبل جی اے پی تحت پیش کیے جانے والے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہیں، چارسدہ میں کاشتکار برادری کو بریفنگ دیتے ہوئے، ضلعی ڈائریکٹر زراعت توسیع علی خان نے بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے ذریعے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بختیار خان نے نامیاتی خوراک کی بڑھتی ہوئی مانگ پر اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے صحت مند، نامیاتی پیداوار کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں جس سے پھلوں اور سبزیوں کی اعلیٰ معیار کی پیداوار اور برآمد کو فروغ دیا جائے گا۔آخر میں ڈاکٹر بختیار خان نے کاشتکاروں کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں