یونیورسٹی انتظامیہ پشتو مشاعروں کی سرپرستی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے گی،سیف اللہ خان

جمعرات 24 جنوری 2019 13:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پشاور یونیورسٹی کے پرووسٹ سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پشتو مشاعروں کی سرپرستی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر اہتمام پشتو مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار نے کی، میزبانی کے فرائض افسر افغان نے انجام دیئے۔مشاعرے میں اظہار اللہ اظہار ،ڈاکٹر شیر زمان سیماب ،ڈاکٹر آصف جان ،ڈاکٹر ولی محمد ،افسر افغان ،مدثر نظر نظر ،اویس ارمان ،اویس عاطر ،قمر رضا رضا ،احسان یوسفزئی اور فضل عظیم عظیم نے کلام پیش کیا ۔پرووسٹ سیف اللہ خان نے کہا کہ جامعہ پشاور پشتون روایات کی حامل تمام تقریبات کو موقع اور وسائل فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں