وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پشاورریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے کاافتتاح کردیا
جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:48
(جاری ہے)
وہ چمکنی کے قریب بی آر ٹی راہداری منصوبہ پر کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر، ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ سلیم وٹو نے بھی خطاب کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں کثیر تعداد میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی ، ناظمین ، کونسلروں اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ پشاور کی بدصورتی ختم کرنے کیلئے ہمارا اگلا بڑا قدم ہے۔ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں تاہم شہر میں ٹریفک کی رکاوٹیں گھمبیر ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کی تکالیف کے علاوہ فضائی آلودگی کے مسائل میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا تھاجس کا ریپیڈ بس کی بدولت ازالہ ہو جائے گا۔ انہوںنے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ چھ مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل کریں جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ شہر کے بہتر مستقبل کیلئے چھ مہینے کی یہ مشکلات صبر سے برداشت کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں انہوںنے کہاکہ بس ریپیڈ کے علاوہ سی پیک پیکج کے تحت پشاور گریٹر سرکلر ریلوے کا عظیم الشان منصوبہ بھی جلد ازجلد مکمل کیا جارہا ہے جس سے پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ایجنسی کو بھی اس جدید ٹرانسپورٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح پشاور میں ہیرٹیج ٹریل منصوبے کے تحت گھنٹہ گھر سے گورگٹھری تک تمام قدیم اور تاریخی عمارات کو گلی کوچوں سمیت بحال اور خوبصورت بنایا جائے گا۔پشاور میں لاہوراور کراچی سے بڑا چڑیا گھر بھی قائم کیا جارہا ہے جبکہ پشاور ترقیاتی ادارہ کے تحت رنگ روڈ کی تکمیل اور سروس روڈ کی کشادگی کے علاوہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات ناکافی اورغیر محفوظ تھیں۔ عورتوں، بچوں اورطلبہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی صورتحال بڑی تکلیف دہ تھی چنانچہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی تبدیلی کی ضرورت کو محسوس کیا گیا اور تبدیلی لائی جارہی ہے۔ہم نے گزشتہ 3 برسوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور انٹرنیشنل پارٹنرزکے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ ہم اس بات کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں کہ پشاورمیں پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی تکمیل کے ساتھ ہی تقریباً 4تا 5 لاکھ افراد کو موثر اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہو گی ۔ بی آر ٹی پشاور کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو ماحول کو بہتر بنانے اور ٹریفک سہولیات میں اضافے کے علاوہ سماجی اور معاشی طور پر اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا ۔ اس منصوبے میں ایسٹ ویسٹ کوریڈور جو کہ چمکنی سے حیات آباد تک 26 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہی32 بس اسٹیشنز پر مشتمل ہے جبکہ 150 بس سٹاپ بھی مقرر کئے گئے ہیں ۔ شہر سے ملحق 68 کلومیٹر فیڈر روٹس سے بھی شہری مستفیدہوں گے جن میں چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ ، ورسک روڈ، باڑہ روڈ اور رنگ روڈ قابل ذکرہیں ۔ اس روٹ کا15 کلومیٹر حصہ زمینی سطح کے ساتھ اور 8 کلو میٹر زیرزمین ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 48ارب روپے ہے جس میںتقریباً41 ارب روپے ایشیائی ترقیاتی بینک بطور قرضہ دے گا جبکہ باقی 7 ارب روپے سے زائد رقم صوبائی حکومت مہیا کرے گی ۔ منصوبے میں تقریباً8 ارب روپے کی لاگت سے 300 ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی بھی شامل ہے اس میں مہیا کردہ کئی سہولیات لاہور ، اسلام آباد اور ملتان کے میٹرو بس میں دستیاب نہیں۔ سسٹم میں پارکنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے تاکہ لوگ اپنی گاڑیاں پارک کر کے آرام سے بی آر ٹی استعمال کر سکیں۔اس میں سائیکل اور پیدل چلنے والوں کے لئے ٹریک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور بی آر ٹی اپنی منفرد ہائبرڈ ڈیزل بسوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کا سب سے آرام دہ سسٹم ہوگا۔ شہری اس بات پر قائل ہو جائیں گے کہ وہ اپنی گاڑیاں گھروں میں چھوڑ کر بی آر ٹی میں سفر کریں۔ اس سے شہر میں کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج میں زبردست کمی آئے گی جس سے ہر طرف کی ہوا صاف اورخوشگواررہے گی اور پہلی بار فضاء کو آلودہ کئے بغیر آرام دہ سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ جن شہریوں کا دارومدار صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر ہوتا ہے انہیں قابل اعتماد اور بروقت سفری سہولت میسر آئے گی جس میں خواتین اور معذور افراد کی سہولت کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت