اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںعمران خان نےقومی اسمبلی کے امیدوار کو تھپڑ دے مارا چئیرمین تحریک انصاف ..

عمران خان نےقومی اسمبلی کے امیدوار کو تھپڑ دے مارا

چئیرمین تحریک انصاف نے این اے 34 میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہد خٹک کو تھپڑ جڑ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جولائی 2018ء):عمران خان نےقومی اسمبلی کے امیدوار کو تھپڑ دے مارا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے این اے 34 کے تحریک انصاف کے امیدوار شاہد خٹک کو تھپڑ جڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔۔ اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(خبر جاری ہے)

تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھی جاری و ساری ہے۔اس سلسلے میں عمران خان ملک کے طول و عرض میں جلسے منعقد کر رہی ہے۔ آج کرک میں پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو ہوا۔جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،اس موقع پر کھلاڑیوں میں شاندار جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔تاہم اس موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔عمران خان جس وقت اسٹیج پر جانے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اس وقت شاہد خٹک تیزی سے آگے بڑھے اور عمران خان سے پہلے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی تو عمران خان نے شاہد خٹک کو تھپڑ دے مارا۔

اس موقع پر تھپڑ کھانے والے امیدوار شاہد خٹک کا کہنا تھا یہ ایک تاریخی جلسہ تھا ،خان صاحب کو نہیں پتہ چلا کہ میں پیچھے آرہا ہوں اس لیے انہوں نے غیر ارادی طور پر مجھے تھپڑ دے مارا اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔تاہم امیدوار کو یوں تھپڑ جڑ دینا افسوسناک ہے اور ناقدین کا کہنا کہ عمران خان کا یہ رویہ ان کے لیے پریشانی پیدا کرسکتا۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی عمران خان جلسوں میں اپنے راستے کی رکاوٹ بننے والے کارکنوں کو زور بازو کا مزا چکھا چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں