مقیم افغان عوام نے منگل کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی

منگل 21 اگست 2018 15:30

مقیم افغان عوام نے منگل کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں مقیم افغان عوام نے منگل کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی ،ْنماز عید کا سب سے بڑا اجتماع اچنی بالا میں ہوا۔نمازعیدمیں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعاکے بعد افغان عوام آپس میں عید مبارکی دیتے ہوئے گھل مل گئے ،ْبڑی عید کے موقعہ پربرادر افغان بھائیوں کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔اہل ایمان نے بعد نمازعید فوری طورپر سنت ابراہیمی کی پیروی میں بڑے پیمانے پر قربانی کا فریضہ انجام دیا۔ جس میں بڑوں کیساتھ بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں