ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس( اے سی سی ای) پاکستان اورروبا فائونڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

بدھ 26 ستمبر 2018 19:45

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس( اے سی سی ای) پاکستان اورروبا فائونڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس( اے سی سی ای) پاکستان اورروبا فائونڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے جس کامقصد پروفیشنل اکائونٹنگ کے حوالے سے طلبہ کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے، اس اقدام سے دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعلی کے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش مہمان خصوصی تھے جبکہ اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ ساجد اسلم،بینکنگ انڈسٹری، ڈیویلپمنٹ سیکٹر اورتعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت ملک میں اکائونٹینسی کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ روبا فائونڈیشن کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر اے سی سی اے طلبہ کو تعاون فراہم کرے گی اورانکی تربیت کرے گی تاکہ پیشہ ورانہ تعلیم سیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر کیئرئیر کے مواقع فراہم ہوسکے ۔

(جاری ہے)

روبا فائونڈیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں اے سی سی اے کے طلبہ کی فیسیں ادا کی جائیں گی ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے اے سی سی اے کی جانب سے صوبے کے طلبہ کے مالی تعاون کے اقدام کو سراہااور کہا کہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے میں غیرسرکاری تنظیموں کا کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ اے سی سی اے کے دنیا بھر میں ممبرز موجود ہیں تاکہ اکائونٹینسی کے شعبے کو ترقی دی جاسکے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہوسکے جہاں احتساب کے ذریعے شفافیت قائم کی جاسکے۔اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ ساجد اسلم نے بتایا کہ اے سی سی اے عوامی مفاد میں کام کررہی ہے جو ملک میں معیشت اور بزنس کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں