خیبرپختونخواحکومت نے 6افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے 6افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق آئی ایم یو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عدیل شاہ (پی ایم ایس ۔بی ایس 19)کو تبدیل کرکے انکوبحیثیت ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کردیا گیاہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر چارسدہ میا ں عبدلقادر شاہ (پی اے ایس۔

بی ایس 18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے ،اسٹیبلشمنت ڈیبارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد یحییٰ اخونذادہ (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع سائوتھ وزیرستان، ڈپٹی کمشنرقبائلی ضلع سائوتھ وزیرستان سھیل خان(پی اے ایس۔ بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میںرپورٹ کرنے ، ڈپٹی کمشنرتور غر محمد فیاض خان (پی ایم ایس ۔

(جاری ہے)

بی ایس 18)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر اورڈپٹی کمشنربونیر شفیع اللہ خان (پی اے ایس ۔بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کی روشی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتور غر کو تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنرتور غر کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں