فاٹا میں ضم سات اضلاع میں صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا شیڈول جاری

جنوری کے پہلے ہفتے میں ساتوں اضلاع اور ایف آرز کے علاقوں میں حلقہ بندیوں کا حتمی ڈرافٹ جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

پیر 22 اکتوبر 2018 19:19

فاٹا میں ضم سات اضلاع میں صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا شیڈول جاری
ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے ضم ہونے والے ساتوں اضلاع میں صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے سابق شیڈول میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے مختلف علاقوں میں حلقے تشکیل دینے میں مشکلات درپیش آئی تھی 17صوبائی نشستوں اور بلدیاتی انتخابات ان حلقہ بندیوں کے بعد کی جائیگی الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی ڈرافٹ کے لئے نئی تاریخ 31اکتوبر مقرر کی گئی 30نومبر تک اعتراضات موصول ہو نگے جبکہ 31دسمبر تک ا عتراضات پر سماعت کی جائیگی جنوری کے پہلے ہفتے میں ساتوں اضلاع اور ایف آرز کے علاقوں میں حلقہ بندیوں کا حتمی ڈرافٹ جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 20کے شق 2میں قومی اسمبلی میں بکھری ہو ئی آبادی پر مشتمل ایک حلقہ تشکیل دینے کی گنجائش موجود ہیں ۔ ایف آرز کے علاقوں میں بھی اب نئے حلقے تشکیل دیئے جائینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں