سرکاری عہدیداروں کی سستی کے باعث منصوبوں میں تاخیر پر کارروائی ہو گی ، اکبر ایوب

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشین کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اب تک مختلف منصوبوں کی 472 زیرالتوا رپورٹس میں سے 402 رپورٹس رہ گئی ہیں اورانہیں بھی بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

جبکہ مزید 42 رپورٹس پر بھی کا م شروع ہو چکا ہے ۔ جو کہ آئندہ ایم اینڈ ای اجلاس میں مشاورت کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک ۔ ایم اینڈ ای عہدیداران اور دیگر حکام موجود تھے ۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ تما م پراجیکٹس کو بر وقت مکمل کیا جانا چا ہئے اور سرکاری عہدیداروں کی سستی کے باعث منصوبوں میں تاخیر پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام عملہ اپنے فرائض پوری ا یمانداری سے ادا کر ے اور منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور بہتر معیار کو یقینی بنا نا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ منصوبوں کے افتتاح اور دیگر بے جا کاموں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے دوسرے پراجیکٹس اور سکیموں پرتوجہ دیں۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہر پراجیکٹ سائٹ پر ڈیوٹی یقینی بنایا جائے۔ نیز ہر ڈویژن آفس کو ہوادار، صاف ستھرا اور خوبصورت رکھا جائے۔ انہوں نے عملے پر زوردیا کہ عوامی مفاد کیلئے شروع کردہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے محکمانہ ذمہ داریاں بطریقہ احسن اداکی جائیں تاکہ عوامی مسائل میں بھی کمی آسکے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داریاں اور موجودہ صوبائی حکومت کا منشور ہے۔

اکبرایوب خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کردہ تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں بہت حد تک کمی آجائے گی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے مانیٹرنگ اینڈ ایوالو یشین عملہ کو تمام منصوبوں کڑی نگرا نی، بر وقت تکمیل اور اعلی معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں