پشاور،محکمہ اعلی تعلیم کے گریڈ 19کے پانچ مرد اور پانچ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر زکوترقی دیدی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلی تعلیم کے گریڈ 19کے پانچ مرد اور پانچ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کو فوری اور باقاعدہ طورپر گریڈ 20 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والی پروفیسر (B-20) میں مساة نجم السحر، مسماة زاہدہ کلثوم، مسماة روبینہ شاہین، مسماة گلشن شمیم اور مسماة نورین طلعت (B-20) جبکہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیرسرز میں سید بادشاہ ، جانس خان، فہیم یوسف ، امان اللہ خان اور محترم خان شامل ہیں۔ مذورہ بالا افسران ایک برس تک آزمائشی طورر کام کریں گے ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں