وزیرِاعظم عمران خان کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور ان سے بات چیت کی

جمعہ 19 اپریل 2019 15:57

وزیرِاعظم عمران خان کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور ان سے بات چیت کی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیرِاعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاںشوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیرِاعظم نے زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ وزیرِاعظم نے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات اور عملے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیرِاعظم نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں