خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا مردان میںکاروائی ،ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پرمتعددہوٹلوں پر جرمانے عائد

اتوار 16 جون 2019 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے مردان میںکاروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلوں کو ناقص اور زائدالمعیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پربھاری جرمانے عائدکئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص محمود اور شیرحسن خان نے مردان بازار میں متعدد ہوٹلوں کے کچن اور کھانوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سالن میں چائنہ سالٹ کے استعمال اور زائدالمیعاد خوراک کی اشیا کے استعمال پر دو ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے عائدکئے اور انکے قبضے سے برآمد ہونے والے غیر معیاری و ممنوعہ اشیا تلف کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں