لکی مروت ،کلاس فور آسامیوں پر بھرتی کیلئے 18جون کو درخواستیں طلب

اتوار 16 جون 2019 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) محکمہ تعلیم زنانہ لکی مروت نے گرلز سکولوں میں کلاس فور آسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کو18جون بروز( منگل )انٹر ویو کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عذرا بی بی نے بتایا کہ انٹر ویو ان کے دفتر واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں منعقد ہوگا ،ریٹائرڈ ایمپلائیز سن کوٹہ اور جنرل میرٹ کے تحت بھرتی کیلئے درخواستیں دینے والے امیدوار مقررہ تاریخ کو دفتری اوقات کار کے دوران اصل قومی شناختی کارڈ، و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ انٹر ویو میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں