قبائلی اضلاع کا قومی دہارے میں شامل ہونا تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے، محمود خان
دس ماہ کے قلیل عرصے میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع میں اہم ترین منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ جس سے قبائلی اضلاع کے عوام کو موجودہ حکومت کی ترجیحات کا واضح اندازہ ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے
جمعہ 19 جولائی 2019 23:25
(جاری ہے)
جبکہ قبائلی اضلاع تک صحت سہولت پروگرام کی توسیع سے ان اضلاع میں بسنے والے عوام کو مفت صحت سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ان اضلاع کی محرومیوں کا بخوبی اندازہ ہے اور اسی وجہ سے ان اضلاع کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جس کی بدولت نوجوان نسل اپنے مستقبل کو خود سنوارسکے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی اور تاریکی کا دور ختم ہو چکاہے او راب ہمارے سامنے ترقی کے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آنے والے دس سال قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر سو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی قبائلی عوام کی مشاورت سے کی گئی ہے اور ترقی کے اس سفر میں عوامی ترجیحات کو ہر صورت فوقیت دی جائیگی۔ محمود خان نے کہا کہ قبائلی عوام کے لئے یہ امرنہایت خوش آئندہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس طرح قبائلی عوام اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنی ترقی اور فلاح کے فیصلوں میں براہ راست شریک ہو سکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں قبائلی عوام کی نمائندگی سے ایک طرف ان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا اور دوسری طرف قبائلی اضلاع کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا عمل بھی مزید موٴثر اور نتیجہ خیز ہو گا کیونکہ قبائلی اضلاع کے مقامی نمائندے وہاں کے مسائل ، ضروریات اور مشکلات کے حل کے لیے خود آواز بلند کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب قبائل کی پس ماندگی ماضی کا حصہ بن جائے گی ، نئے اضلاع کی تیز تر ترقی و خوشحالی اس وقت مرکزی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، جس پر ابھی تک سمجھوتہ کیا ہے اورنہ آئندہ سمجھوتہ کریں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
خیبرپختونخوا لکبیر کلب کراٹے چیمپئن شپ صافی واریئرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے جیت لی
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے طلباء کیلئے آگاہی سیمینار ..
خیبر پختونخوا میں سرکاری نوکریوں پر پابندی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی حیات آباد میں مشینوں کی خرابی کے خلا ف ڈاکٹر ز سراپا احتجاج
وزیر جنگلات و ماحولیات کاسنٹرل ہسپتال سیدو شریف کا اچانک دورہ
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے،پختون یار
انوارالحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
گورنر خیبر پختونخوا سے ڈپٹی چیف مشن امریکن ایمبیسی اینڈریو شوفر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے مختلف امور ..
مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا دورہ مانسہرہ ، ڈی پی او سے ملاقات
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک